ٹین ایج نوجوانوں سے تعلق اور تربیت کے حوالے سے کئی خدشات اور کومنٹس اہم تھے۔ ان کو ایڈریس کرتے ہیں۔*

 💥 *ٹین ایج نوجوانوں سے تعلق اور تربیت کے حوالے سے کئی خدشات اور کومنٹس اہم تھے۔ ان کو ایڈریس کرتے ہیں۔* 


اس فیز میں تعلق اور تربیت اس لیے مشکل لگتا ہے کہ بڑی تبدیلیاں آرہی ہوتی ہیں۔ لیکن ۔۔۔۔


یقین رکھیں کہ اگر آپ نے سمجھداری سے کام لیا، اپنی انا اور اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھا تو *آپ اس عمر میں آپ اپنے بچے کے بہترین دوست بھی بن سکتے ہیں۔* 


کرنا کیا ہے ؟ ان کو سمجھنا ہے اور اپنی میچورٹی، تجربہ، صبر، محبت اور کمیونیکیشن اسکلز کو بروئے کار لانا ہے۔


کچھ کارامد ٹپس شئر کرتا ہوں۔

💠1. نوجوان خود اپنے خیالات اور جذبات کے ایک متلاطم دریا میں داخل ہوتے ہیں۔ دنیا کے بارے میں ، اپنے بارے میں ہزار خیالات ہوتے ہیں ۔۔۔ وہ ان کو کھوجنا اور بتانا چاہتے ہیں۔ 

💠2. اپنی رائے کو اہم سمجھنا شروع ہوجاتے ہیں 

💠3۔ سیلف اسٹیم، سیلف امیج ڈیویلپ ہورہا ہوتا ہے۔


اس وجہ سے اب آپ ان سے اس طرح کا معاملہ یا گفتگو نہیں کریں جو چھوٹے بچوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔ 

 *اب آپ کو مواقع تلاش کرنے چاہییں کہ ان سے تنہائی میں کیسے طویل گفتگو کرسکیں جن میں وہ بات کریں اور آپ سنیں* ۔ 

"I'm heard"

' *مجھے سنا گیا* ' 

 *'میری رائے کو اہمیت دی گئی۔'* 

 *یہ یقین آگیا تو سمجھ لیجیے آپ کا تعلق بننے لگا۔* 

اگر آپ کے شدید برے تعلقات چل رہے ہیں،

 *اگر آپ کا بیٹا یا بیٹی آج کل بہت عجیب طرح behave کر _رہی ہیں*_ ۔ 

تو یہ کام کر کے دیکھیں


💠1. باہر کھانے پر لے جائیں۔ کافی پلانے، برگر کھلانے۔ جو ان کو پسند ہو ہلکا پھلکا۔ صرف آپ اور وہ۔ 

💠2. ہلکی پھلکی سی چھوٹی موٹی چیزوں کی شاپنگ پر لے جائیں۔ صرف آپ اور وہ۔

💠3. لانگ ڈرائیو پر لے جائیں۔ 

💠4۔ کبھی گھر پر کوئی نہ ہو، یا کوئی ہو پھر بھی ۔۔۔ ان کے کمرے میں جائیں یا ان کو اپنے پاس بلائیں۔ اپنے پاس لٹائیں، قریب بیٹھیں، سوالات کریں۔ ان کی بات سنیں اور اس دوران سر پر ہاتھ پھیریں۔ ہاتھ یا پیشانی یا سر پر بوسہ دیں۔ (میں تو چہرے پر بھی پیار کرتی ہوں).  " *میرا بچہ" "میری بیٹی" محبت بھرے القابات سے بات کریں۔* 


💠5۔ ان کی سنیں ۔ ان کی تائید کریں ۔ ان کے اندر بہت سی غلط فہمیاں ، غصہ، خوف، شکایات ہوں گی۔ جن باتوں پر آپ کا دل کہتا ہے کہ وہ درست کہتے ہیں، اس پر ان کی تائید سے خوفزدہ نہ ہوں۔ 


💠6. ان کے جائز خدشات پر ایکشن لیں۔ کسی نے زیادتی کی، اسکول میں برا ہوا، ان کو پڑھائی میں مشکل ہے، دوستوں کے ساتھ معاملات میں مسئلہ ہے۔ آپ کوئی چھوٹا سا سہی حل بتائیں اور ذمہ داری لیں کہ میں تمہارے لیے یہ کروں گا اور تم نے یہ کرنا ہے ۔

💠7. اچھی طرح سننے اور validation کے بعد محبت مگر نرم لہجے میں نصیحت بھی کیجیے ، اصلاح بھی کیجیے اور موٹیویشنل اسپیچ بھی کیجیے۔ 


یہ آپ کا ایکسلیوزو "کاونسلنگ سیشن " ہے۔ 

آپ کو وقت بھی نکالنا ہوگا، اور توجہ بھی دینی ہوگی۔ فون ہٹا دیجیے، باقاعدہ وقت دیجیے کہ گھنٹہ لگ سکتا ہے اس دوران کوئی اور کام نہیں کرنا مجھے۔ 

اس سیشن سے حاصل ہونے والے تعلق کو مثبت انداز میں بڑھائیے 

گھر میں اوپن گفتگو کا ماحول اس طرح بنائیے کہ آپ کا لیڈر شپ رول گھر کے افراد کو تحفظ فراہم کرے۔ 

بچوں کی عزت نفس اور ان کی پرائیویسی کا خیال۔  

مگر ساتھ ہی ان کو آہستہ آہستہ بہن بھائیوں والدین اور دوسرے لوگوں سے مثبت اور کانفیڈنٹ اوپن کمیونیکشن کا اعتماد دینا۔ 


 *یاد رکھیے۔ تعلق بہتر ہونا تربیت کی کلید ہے۔ اور یہ بہتر نہ ہو تو ساری عمر شکوے رہ جاتے ہیں۔* 


Comments